30 جون، 2007، 11:26 PM

افغانستان

جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں39 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں

جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں39 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں

جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کے ساتھ جھڑپ اور فضائی حملوں میں39 طالبان اورآٹھ افغان شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اتحادی فوج کے ساتھ جھڑپ اور فضائی حملوں میں39 طالبان اورآٹھ افغان شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔صوبہ ہلمند کے ایک اعلی پولیس اہلکارکے مطابق ضلع گریشک میں امریکی و اتحادی افواج پر حملے اور جھڑپ کے بعد مشتبہ طالبان قریبی گاؤں حیدرآباد میں داخل ہوگئے۔امریکی و اتحادی افواج نے طالبان پر حملوں کے لیے لڑاکا طیاروں کی مدد لی ۔فضائی حملوں میں39 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ۔ حملوں کی زد میں آکر آٹھ افغان شہری ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔ادھر ضلع گریشک میں تفتیشی پولیس سربراہ امان اللہ کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کی جانب سے فضائی حملوں میں پچاس سے سو افغان شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جس کی تحقیقات کے لیے علاقے میں ایک ٹیم بھیج دی گئی ہے ۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کی بمباری سے چار مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والے شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

 

News ID 510417

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha